0

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اعلیٰ سیاسی بصیرت کے حامل حکمران ہیں

میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اعلیٰ سیاسی بصیرت کے حامل حکمران ہیں جن کی دیانتداری،فرض شناس اور محب وطن ہونے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے بطور وزیراعظم اقتدار سنبھالنے کے بعد خطہ میں پروٹول کا خاتمہ کیا وہ غریب عوام کے حقیقی معنوں میں ترجمان ہیں جو ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کی طرف گامزن ہیں انشاء اللہ موجودہ حکومت کے دور میں خطہ کی بلاتخصیص تعمیر وترقی ہوگی۔ وزیراعظم کے گڈ گورننس کے قیام کے لئے انقلابی اقدامات میں قانون وآئین کی مکمل بالادستی،مالیاتی نظم و نسق کے صاف شفاف نظام کا قیام، دفاتر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری،سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھنے اور ان کے فوری حل طلب مسائل کو حل کرنے،سرکاری اضافی اخراجات کا خاتمہ، غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی،کرپشن کو ختم کرنے،مافیا کا کڑا احتساب کرنے سمیت ریاستی مشنری اور حکومت کو حاکم کے بجائے خادم بن کر خدمت کرنے کے ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے خطہ کے ہر شہری کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان بہترین اقدامات سے کچھ عناصر جو وزیراعظم انوار الحق کی حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں انہیں تکلیف محسوس ہورہی ہے اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن خبریں اس لئے پھیلا رہے ہیں کہ وزیراعظم کی اصل مقاصد سے توجہ ہٹ جائے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والے اور نہ ہی وہ کسی غلط کام کرنے والے کیحامی ہیں ان کی اس ثابت قدمی نے مافیا کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔کرپٹ مافیا کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اپنی رہائش گاہ میں مختلف وفود اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں انوار الحق جیسا ایماندار،دیانتدار،مخلص اور نڈر وزیراعظم ملا ہے جو لوگوں کی تقدیر بدلنے اور خطہ کی مثالی تعمیر وترقی کرنے کا ویژن رکھتے ہیں۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق گڈ گورنس کے لئے حکومت اور اداروں سے خرابیاں ختم کر کے ریاست کو مثالی بنانے کے خواہاں ہیں جس کے لئے وہ دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے منصب کے تقدس کو قائم رکھتے ہوئے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سادگی اور درویشی کی بھی لازوال مثال قائم کی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بیوروکریسی اور ملازمین کو بھی ہدایات دی ہوئی ہیں کہ وہ خوشنودی کے بجائے دفاتر میں بیٹھ کر عملی خدمت کو اپنا شعار بنائیں سرکاری وسائل کا قانون کے مطابق درست اور صحیح استعمال کریں۔سرکاری وسائل کا بے دریغ اور غلط استعمال کرنے والے اپنے آپ کو محاسبہ کے لئے تیار رکھیں ان کو جزا و سزا کے عمل سے ضرور گزرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں