بھمبر(بی بی سی)یوم الحاق پاکستان کے موقع پرضلعی ہیڈکوارٹربھمبرمیں مرکزی تقریب ایس ڈی ایم ہیڈکوارٹرمحمد عیص بیگ نےایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کی زیرصدارت ہوئی،دونوں افسران نے دیگر ضلعی افسران و شرکاء کے ہمراہ مرکزی ریلی کی قیادت کی،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی,پاکستان کی سلامتی,ریاست کی خوشحالی,شہداء کے درجات بلندی کی خصوصی دعا کی گئی
ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا اور کہاکہ مرحوم حریت لیڈرسید علی گیلانی کے قول کو دہراتےہیں کہ “ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے”صدر سٹیزن فورم راجہ اقبال انقلابی نے تاریخی پس منظربیان کیا اور کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اقبال انقلابی
آج بھی مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہاتھ پر گھڑی میں وقت پاکستانی گھڑیوں کے ساتھ ہے،19جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ جینے مرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی,مظلوم کشمیریوں پربھارتی ظلم کی داستان بیان کی ،لاکھوں شہداء کشمیریوں کا ذکرکیا گیا۔بھارت کے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔گمنام قبروں پر عالمی برداری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا،موسلا دار بارش کے باعث مختصرتقریب ہوئی۔جس میں افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد پاکستان زندہ باد ریلی میں شریک ہوئے۔
تحصیلدار قیصرمحمودشمس نے پاکستان کی سلامتی,ریاستی خوشحالی,شہداءکی درجات بلندی ,مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لئے دعا کرائی
0