اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے آئی ایم ایف سےمعاہد ے کے بعد اب عوام کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اتنا اضافہ کر دیاہے کہ شہری سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے ،نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ نیپرا کے اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے ،100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے اضافہ کیا گیاہے ، اگر پانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ہو گا، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ ہو گا ، 200 یونٹ پر پرانا بل اگر 3700 روپے ہے تو نیا بل 4700 روپے ہو گا، 300 یونٹ استعمال کرنے پر 2 ہزار روپے اضافہ ہو گا ، 300یونٹ استعمال کرنے پر پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہو گا، 400 یونٹ استعمال کرنے پر 2300 روپے کا اضافہ ہو گا، پرانا بل 10 ہزار ہے تو نیا بل12300 روپے ہو گا، 500 یونٹ استعمال کرنے پر 3 ہزار روپے اضافہ ہو گا، پرانا بل 13 ہزار ہے تو نیا بل 16 ہزار ہو گا، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ ہو گا ، پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزار ہو گا۔
