0

دولہا کی دلہن کو2 گھنٹے بعد ہی طلاق لیکن وجہ کیا بنی؟ شرمناک انکشاف

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مسلمان دولہا نے جہیز میں کار نہ ملنے پر نکاح کے 2 گھنٹے بعد دلہن کو طلاق دے دی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کا ہے۔ دلہن کے بھائی کامران وصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 2 بہنوں ڈولی اور گوری کی شادی ایک ہی دن ہوئی۔ گوری کے سسرال والے نکاح کے بعد اسے اپنے ساتھ لے گئے تاہم ڈولی کا دولہا محمد آصف جہیز میں کار نہ ملنے پر بپھر گیا۔دولہا اور اس کے ماں باپ نے کہا کہ ڈولی کے والدین نے آصف کو جہیز میں کار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جہیز میں کار موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈولی کے والدین فوری طور پر کار لائیں یا دولہا کو 5لاکھ روپے نقد دیں۔ کامران وصی نے بتایا کہ ”جب ہم نے انہیں بتایا کہ ہم نہ فوری طور پر کار دے سکتے ہیں اور نہ ہی 5 لاکھ روپے دینے کی سکت رکھتے ہیں۔ اس پر آصف نے وہیں بیٹھے ڈولی کو طلاق مغلظہ (ایک ہی نشست میں 3 بار طلاق)دے دی اور بارات واپس لے کر چلا گیا۔رپورٹ کے مطابق کامران وصی کی مدعیت میں محمد آصف اور 6 دیگر لوگوں کے خلاف جہیز مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ’مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میرج) ایکٹ 2019ءکے تحت بیوی کو طلاق مغلظہ دینا قابل سزا جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں