0

وقت تہجد ہے یَارَبّ دُعاؤں پے کُن فَیَکُونَ فرما دئے،،آپا منزہ جاوید اسلام آباد

آپا منزہ جاوید اسلام آباد
(وقت تہجد ہے یَارَبّ دُعاؤں پے
کُن فَیَکُونَ فرما دئے)

چلو رب سے بات کرتے ہیں نماز پڑھتے ہیں
کبھی رکوع کرتے ہیں کبھی سجود کرتے ہیں

وہی تو یے جو جانتا ہے ہمارے سب عیبوں کو
مٹا دیےہمارے گناہ خطاؤں کی بخشش کی دعا کرتے ہیں

وہی تو دیتا رہتا ہے جھولیاں بھرتا رہتا ہے ہماری
اسی سے مزید اور نعمتوں کی التجا کرتے ہیں

دنیا کی رنگینی میں کھو گے ہیں ہم یارب معاف فرما
تو ہمیں اپنا بنا لے یہی تجھ سے استدعا کرتے ہیں

راہ ھدایت پے چلیں دل نہ دکھائیں کسی کا ہم کبھی
تو مالک ہے ہمیں نرمی عطا کر یہ آپ سے دعا کرتے ہیں

مجبور اور بے بس ہیں ندامت کے مارے ھوۓ ہیں
ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی کر دیے یَارَبّ یہ دُعا کرتے ہیں

کون سنے گا تیرے سوا ہمارے پرورگار ہمارے خالق تو سن لے
ہمیں غموں سے نجات دیے یہی ہم دعا کرتے ہیں

عطا کر شرم وحیا کی چادر حیادار بنا دیے ہمیں
برکت دیے ہمارے رزق میں جو ہم کاروبار کرتے ہیں

مالک دنیا کے ٹھکراۓ ھوۓ ہیں ستاۓ ھوۓ ہیں ہم
ہمیں اپنا کرب عطا فرما ہم یہ دعا کرتے ہیں

بلا اپنے گھر اپنے پیارے نبی کے در کی حاضری دیے
چومیں ہم غلاف کعبہ ہجرا اسود یہ ہم دعا کرتے ہیں
ہماری نسلوں کی کر راہنمائی کہ سدا سیدھے راستے پے چلیں
یارب کرم کی بھیک ملے ہم التجا کرتے ہیں
آنسو ہیں ندامت کے پشمان ہیں خطاؤں پے ہم
جہنم سے رہائی ملے جنت کی آپ سے دعا کرتے ہیں
یارب دیے توفیق عبادت گزاری کی اپنی ھمیں
بیزار رہیں گناؤں سے یہ ہم التجا کرتے ہیں
الہی تیرا در ھو ہمارا سر ھو نہ خوف نہ ڈر ھو کسی کا
بے فکری سے عبادت کریں یہ دعا کرتے ہیں
دل سکون سے بھرا دہے نعمتیوں سے بھرا رہے دامن سدا
ساری دُعاؤں سے پہلے شکر رہے یہ دعا کرتے ہیں
الہی روز محشر سرخرو کرنا جنت میں ہماراگھر کرنا
پیارے نبی کے ہاتھوں جام کوثر ملے دعا کرتے ہیں
یارب جو جو مرادیں ہیں بھر دیےدامن بامراد کردیے ہمیں
کن فیکون فرما دُعا مستجاب ھونےکی دعا کرتے ہیں
یارب تو ہمارا مولا تو کارساز ہے تو ہی کافی ہے ہمارے لیے
ہمیں در در کی فقیری سے بچانا یہی التجا کرتے ییں
یَارَبّ منزہ کو اسکی نسلوں کو حج وعمرہ کروا باربار
میرے بچے بچیوں کے نصیب سنوار دیے یہ ہم دعا کرتے ہیں
یااللّــــــہ میری عبادتوں اور دُعاؤں کو قبولیت عطا فرما میری دُعاؤں پے کن فیکون فرما دیے آمین یارب العالمین
#munazaــــــــــjavaid

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں