0

محمد شبیر پٹواری عارضی گرداور کے خلاف پرچہ درج کردیا گیا۔

چکسواری(عبدالرشید غوری)محمد شبیر پٹواری عارضی گرداور کے خلاف پرچہ درج کردیا گیا۔
محمد شبیر کے خلاف انکوائری میں سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل سمیت قبضہ گروپ کی سرپرستی لیں دین کے معاملات ثابت ہونے پر تھانہ پولیس اسلام گڑھ میں پرچہ درج کرلیا گیا ۔علاقہ اسلام گڑھ کے عوام نے شفاف انکوائری کے ذریعے پٹواری کے خلاف پرچہ درج کرنے پر اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔تھانہ پولیس اسلام گڑھ محمد شبیر کی گرفتاری کے لئیے متحرک۔۔موصوف روپوش ہوگئے، عوام علاقہ ڈڈیال نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے ڈویال کے پٹواریوں پر بھی ایسا ہی قانون لاگو کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے جہنوں نے سینکڑوں کیسزز میں دو نمبریاں کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں