0

پاک آرمی کے زیراہتمام طارق چمن شہید کرکٹ لیگ ٹرافی کی رنگارنگ رونمائی تقریب کاانعقاد۔

نیلم(ضیاء سرور)پاک آرمی کے زیراہتمام طارق چمن شہید کرکٹ لیگ ٹرافی کی رنگارنگ رونمائی تقریب کاانعقاد۔ٹرافی کی رونمائی تقریب گزشتہ روز آرسی گراؤنڈ شاہکوٹ میں منعقد ہوئی۔گتھر کپ2023کی گرینڈ اوپننگ سرمنی کرنل بابر، ڈپٹی کمشنر، ایس پی،چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھمقام سید تجمل حسین شاہ،کونسلر راجہ افتخار خان، کونسلر شفاعت انجم، آفتاب تبسم، چوہدری عابد بوستان، خواجہ وسیم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔نیلم کی 22 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوون ڈے میچوں کی سریز کاپہلا میچ بروز جمعرات 11ہزارفٹ بلندی پر گتھر شاہین میں کھیلاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق کمانڈنگ آفیسر کرنل سرفراز خان کی ہدایت پر نیلم کے پرفضاء سٹیڈیم آرسی شاہکوٹ میں ٹرافی کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی سمیت کھلاڑیوں کی 22ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کرنل بابر اور صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی۔جمعرات سے گتھر شاہین پر کرکٹ میچوں کاآغاز کردیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر،چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید تجمل حسین شاہ،کونسلر راجہ افتخار خان،آفتاب تبسم، کونسلر شفاعت انجم، ملک شرافت نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہسپتالوں کو ویران کرنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کھیلوں کے میدان آباد رہنے سے صحت مندسرگرمیاں پروان چڑھائیں گئے۔نوجوان نسل جب تعلیم اور کاروبار کے علاوہ وقت کھیلوں میں صرف کریں گئے تو صحت مند زندگی کیساتھ منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رہیں گئے۔مقررین نے ضلع بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پرزور دیاہے۔آٹھمقام،شاردہ، کیل، گریس اور جورا کے کرکٹ گراؤنڈز کو فعال کرنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔تقریب میں کرکٹ لیگ کی مینجمنٹ کمیٹی اور چیئرمین کرکٹ لیگ خواجہ وسیم کی کاوشوں کوسراہاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید تجمل حسین شاہ، کونسلر راجہ افتخار نے کھلاڑیوں کیلئے کیش پرائز کابھی اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر اورنمائندہ محکمہ سپورٹس چوہدری عابد بوستان نے ادارہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔کرکٹ سٹیڈیم کیلئے چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل، کونسلر راجہ افتخار،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آفتاب تبسم نے جامع تجاویز بھی پیش کیں۔تقریب میں کونسلر راجہ کامدار، وائس چیئرمین سالخلہ حاجی جیلانی، زکاؤالرحمن سمیت سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انتظامیہ اور فوجی حکام نے بھرپور شرکت کی۔یاد رہے کہ بروز جمعرات 6جولائی 2023کو 22ٹیمیں کرکٹ میچوں کیلئے نیلم کی بلند چوٹی گتھر شاہین پہنچیں گی جہاں ٹوون ڈے کرکٹ میچ کھیلے جائیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں