کویت ( آن لائن ) 50 سالہ کویتی شہری نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کچرے کے ڈبوں میں ڈال دیئے۔واردات کا پتہ کیسے چلا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔”جیو نیوز ” کے مطابق کویتی شہری نے خفیہ طور پر شادی کر رکھی تھی، اس شادی کا علم مقتولہ کی بہن کے علاوہ کسی کو نہیں تھا اور اب مقتولہ کی بہن کی درج کروائی گئی شکایت پر ہی قتل کا پردہ فاش ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق مقتولہ کی بہن نے اکتوبر سے بہن کےگمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی ، رپورٹ کے مطابق اس کی بہن نے اپنے سابقہ شوہر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر ملزم سے شادی کرلی تھی، اس شادی کا علم اس کے علاوہ کسی کو نہیں تھا۔درج شکایت میں بتایا گیا تھا کہ اس کی بہن اکتوبر سے لاپتہ ہے، اس دوران ان کے دونوں بچوں کی شادیاں بھی ہوئیں لیکن ماں نے شرکت نہیں کی ۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور شوہر کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے مختلف علاقوں کے کچرے دانوں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسے تنگ کرتی تھی جس کے باعث ایک روز تنگ آکر اس نے بیوی کو قتل کردیا، اس کے جسم کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کے بعد بیوی کے فون اور کپڑوں کو بھی ضائع کردیا۔
