کراچی ( آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود مزید ایک فیصد بڑھا دیا، جس کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد کی نئی بلند ترین سطیح پرپہنچ گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق پیر کے روز مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ اجلاس کے بعد سےمہنگائی میں اضافے کاخطرہ بڑھا ہے، جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔
0