0

جہاز کے انجن کی زد میں آنیوالے ایئرلائن ورکر کی جان چلی گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہوائی جہاز کے انجن کی زد میں آ کر زمینی عملے کے ایک رکن کی موت ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سین انٹونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آیا۔ ڈیلٹا ایئرلائن کی یہ پرواز1111لاس اینجلس سے سین انٹونیو پہنچی تھی۔ زد میں آنے پر جہاز کے انجن نے ورکر کو اپنے اندر کھینچ لیا، جس سے اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی طرف سے اس حادثے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کے بعد ایک گیٹ پر آ کر رکا۔ انجن کی زد میں آنے والے شخص کا تعلق زمینی عملے سے تھا، جو یونیفائی ایوی ایشن نامی پرائیویٹ کنٹریکٹر کمپنی کا ملازم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں