0

نیویارک میں پارٹی پرائمری انتخابات 27 جون کو ہو نگے،پولنگ کب تک جاری رہے گی ؟ جانیے

نیویارک (بی بی سی) نیویارک میں پارٹی پرائمری انتخابات 27 جون کو ہونے جا رہے ہیں. ان پارٹی پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی اور رپبلکن پارٹی اگلے عام انتخابات کے لیے اپنے اراکین منتخب کریں گی. 27 جون بروز منگل کو ہونے والے پارٹی پرائمری انتخابات میں نیویارک سٹی کونسل کے ممبران، سول ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ پارٹی لیڈر، ڈیلیگیٹ ٹو جوڈیشل کنونشن، الٹرنیٹ ڈیلیگیٹ ٹو دی جوڈیشل کنونشن اور کاؤنٹی کمیٹی کے اراکین منتخب کیے جائیں گے. جو بعدازاں رواں سال 7 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے. پولنگ کے اوقات کار صبح 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک ہوں گے. نیویارک سٹی کونسل کے حلقہ ڈسٹرکٹ 25 (المہرسٹ، جیکسن ہائٹس) سے ایک پاکستانی نژاد امریکن فاطمہ باریاب بھی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں. جو دیگر امیدواروں سمیت بھارتی نژاد امیدوار شیکر کرشنن کا مقابلہ کریں گی. امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اگرچہ پرائمری پارٹی انتخابات کی تاریخیں الگ الگ ہیں. تاہم زیادہ تر ریاستوں میں پرائمری انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں منعقد کیے جاتے ہیں. اس سال کئی امریکی ریاستوں میں بڑی تعداد میں مسلمان امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں. امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد سٹیٹ سئنٹر عزالہ ہاشمی اس بار ورجینیا کے لیفٹیننٹ گورنر کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں. جبکہ نیویارک کی ناسا کاؤنٹی سے معروف پاکستانی شخصیت چوہدری اکرم کے صاحبزادے شہر یار علی ریپلکن پارٹی کی جانب سے ناسا کاؤنٹی (نیویارک) کے لیجسلئٹر کے امیدوار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں