اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے امریکہ مودی جوائنٹ اسٹیٹمنٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکہ مودی جوائنٹ اسٹیٹمنٹ پر شدید احتجاج کیا، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو 22جون کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان سے مقعلق آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ یکطرفہ اور غیرضروری بیان پر مایوسی ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی پر تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔اعتماد،افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول پاکستان امریکا تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔
0