نئی دہلی ( آن لائن) بھارت میں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گھوڑے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو افراد زبردستی ایک گھوڑے کو سگریٹ پلاتے ہیں، ملزمان ظالمانہ طریقے سے گھوڑے کا سانس بند کرتے ہیں اور اس کے نتھنے میں سگریٹ لگا دیتے ہیں۔بے زبان جانور اپنا منہ چھڑوانے کی پوری کوشش کرتا ہے مگر مالک اور اس کا ساتھی گھوڑے کی ایک نہیں چلنے دیتے اور اس کو قابو کر کے سگریٹ پینے پر مجبور کرتے ہیں۔بے زبان جانور کے ساتھ دوہرے ظالمانہ رویئے کو لوگوں نے سخت ناپسند کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مقامی پولیس نے گھوڑے کے مالک اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
0