کراچی ( آن لائن) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔کراچی میں امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان میں اس قابلِ ذکر ملک میں رہنے اور خدمت کرنے کا موقع ملنے پر شکر گزار ہوں، امریکیوں اور پاکستانیوں میں بہت کچھ مشترک ہے اور بہت سی مشترکہ کامیابیاں ہیں جن پر فخر کرنا چاہیے، ایک ساتھ ملکر، ہم اپنی دونوں قوموں کے لیے زیادہ مستحکم، سبز اور خوشحال مستقبل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپنی ملاقات میں سفیر بلوم نے امریکہ پاکستان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے مواقع اور دیگر مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم پاک بحریہ کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی تعاون کومزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ خطے اورعالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں آسانی ہوسکے اور بین الاقوامی پانیوں میں جہازرانی کومزید محفوظ بنایا جا سکے۔
0