بیروت( آن لائن)ماں نے بیٹے کو چھت سے گرنے سے بچاتے ہوئے خود جان دے دی۔العربیہ اردو کے مطابق یہ واقعہ لبنان میں عکار کے علاقے ببنین میں اس وقت پیش آیا جب لبنیٰ مصری کی اپنے گھر کی چھت سے گرنے سے موت ہوگئی۔المیہ اس وقت شروع ہوا جب لبنیٰ نے اپنے بچے کی جان کو اپنی جان پر ترجیح دے دی۔لبنیٰ نے اپنی جان دے کر بیٹے کو چھت کے کنارے سے گرنے سے بچا لیا ۔لبنیٰ نے بیٹے کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی موت کو ترجیح دے دی۔
0