0

بھارتی ریلوے سٹیشن پر بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون جان گنوابیٹھی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت میں ریلوے اسٹیشن پر بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔بھارتی پولیس کے مطابق ساکشی اہوجا نامی خاتون ا?ج صبح ساڑھے 5 بجے ریلوے سٹیشن پہنچی جہاں مسلسل ہونے والی بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بچنے کے لیے اس نے کھمبے کو پکڑا تو اسے زوردار جھٹکا لگا ،و ہاں پر موجود دیگر لوگوں نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کی بہن نے متعلقہ حکام پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں