کراچی( آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے پنک کلر کا لباس زیب تن کیا ہے۔اداکارہ علیزے شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “میں کون ہوں محبت کرنے والی جب آپ کی محبت میرے لیے ہے ہی نہیں۔اداکارہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حدپسند کیا جا رہا ہے، اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل “تقدیر” میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
0