نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں بھاری بھرکم لہنگے کے ساتھ رولر سکیٹرز پر ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق انسٹا گرام اکاﺅنٹ ’آل اباﺅٹ ڈانس‘ پر پوسٹ کی گئی دلہن کے فلم ’بار بار دیکھو‘ کے گیت ’سو آسمان‘ پر ڈانس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں اس دلہن کا نام امرین کھرانا بتایا گیا ہے۔کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”امرین کھرانا نے ہم سے کہا کہ وہ اپنے دولہا ساحل بھگت کو رولر سکیٹرز پر ڈانس کرکے حیران کرنا چاہتی ہیں۔ اگرچہ ساحل پہلے سے جانتا ہے کہ میں سکیٹ کرتی ہوں تاہم کیا میں لہنگے میں یہ سب کر پاﺅں گی؟ہم نے اسے کہا کہ ہاں!ہم اسے ممکن بنائیں گے اورہم نے اسے ممکن کر دکھایا۔“ ویڈیو پر کمنٹس میں امرین کھرانا نے لکھا ہے کہ ”لہنگے میں رولر سکیٹرز پر ڈانس کرتے ہوئے میں واقعی نروس تھی تاہم مجھے اس طرح ڈانس کرتے دیکھ کر ساحل کے چہرے پر جو تاثرات تھے، انہیں دیکھ کر لگا کہ ہاں میری محنت ضائع نہیں گئی۔
