0

ٹائی ٹینک دکھانے جانیوالی لاپتہ آبدوز میں سوار پاکستانی بزنس ٹائیکون کی بہن کا بیان بھی آگیا

لندن (ویب ڈیسک) ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دکھانے لے جانیوالی لاپتہ آبدوز میں سوار پاکستانی بزنس ٹائیکون شہزادہ داؤد کی بہن سبرینہ داؤد نے کہا ہے کہ ابھی پوری توجہ صرف ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے، مشکل وقت میں نیوز چینل کی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔جیو نیوز نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سبرینہ داؤد کا کہنا تھاکہ نیوز چینلز کی کوریج کے سبب دنیا کو واقعے کی تفصیلات مل رہی ہیں،ابھی پوری توجہ صرف ریسکیو پر ہے، عالمی سطح پر ریسکیو میں دلچسپی کے شکر گزار ہیں۔خیال رہےکہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیر کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں