0

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیر صدارت آمدہ مون سون کی تیاریوں اورانتطامات کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔

پلندری (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیر صدارت آمدہ مون سون کی تیاریوں اورانتطامات کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مہتمم تعمیرات عامہ اجمل مصطفیٰ، مہتمم شاہرات ندیم سرور، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی محمد یونس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھنوتی نارمل ، واٹر شیڈ منیجمنٹ،ضلعی آفیسر اطلاعات، ہیلتھ ایجوکیٹر، چیف آفیسر بلدیہ، تحصیلدار پلندری، انچارج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ودیگر متعلقین نے شرکت کی.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان نے کہاکہ آمدہ مون سون کے موسم سے قبل تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پڑ رہے ہیں جس میں معمول سے زیادہ بارشوں، آندھی، طوفان کے خطرات ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمہ جات کو ایمرجنسی پلان ترتیب دینا ہو گا.
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی کنٹرول روم نمبر 05825920008 پر تمام طرح کی معلومات جمع رکھیں، ایمرجنسی صورتحال میں استعمال ہونے والے آلات، ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں، رضاکاروں، این جی اوز جو ریسکیو و ریلیف کے کام کررہی ہیں کی تفصیلات موجود رکھیں تاکہ ہنگامی صورت میں انکی خدمات لی جا سکیں. کورآرڈینینیشن کو تحصیل لیول تک کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرآزما ہونے کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل ہونی چاہیں، ہنگامی صورت میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو قریبی سرکاری عمارتوں میں شفٹ کرنے کا مکمل انتظام بھی رکھا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پرتمام متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ میٹنگ کر کے مون سون کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ، تحصیل اور سب ڈویژن کی سطح پر موثر رابطہ کاری کی جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے ممکنہ طور پر متاثرہونے والے علاقوں کیلئے حکمت عملی و پلان تیار رکھنے کے بھی احکامات دیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں