0

وزارت داخلہ نے کراچی میں میئر، ڈپٹی میئر الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد( آن لائن) وزارت داخلہ نے کراچی میں میئر، ڈپٹی میئر الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن کل ہو گا، اس موقع پر امن وامان اور حالات کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی، وزارت نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت داخلہ کاکہناہے کہ رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں