0

“میری خوبصورتی قدرتی ہے کبھی سرجری نہیں کروائی”،دپیکاپڈوکون

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے ان کی خوبصورتی قدرتی ہے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ” انہیں بھی دوسری اداکاراﺅں کی طرح کیریئر کے آغاز میں مزید خوبصورتی کے لئے سرجری کے مشورے دیئے گئے تھے تاہم انہوںنے ان مشوروں پر کبھی کوئی توجہ نہ دی۔ “اداکارہ نے انکشاف کیا کہ” کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے چھاتی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔دپیکا پڈوکون نے اس مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ” وقت کے ثابت کیا کہ انہوں نے اس مشورے پر عمل نہ کرکے بہت اچھا کیا جس پر وہ خود اپنی شکر گزار ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں