0

ای سی سی نے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کیلئے فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ( آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کیلئے فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،ای سی سی نے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کیلئے فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی،ای سی سی نے کہاکہ ملک میں ایل این جی کی ضروریات کا تعین 3 ماہ پیشگی کیا جائے ۔پاکستان کو آذربائیجان نے ایل این جی کی فراہمی کی پیشکش کر رکھی ہے،آذربائیجان کی سرکاری کمپنی ’’سوکار‘‘کے ساتھ حکومتی سطح پر فریم ورک معاہدہ ہوگا، آذربائیجان کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کیلئے فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سرکاری کمپنی نے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیش کش کی تھی ، مجوزہ معاہدہ کے تحت پاکستان ایل این جی لمٹیڈسرکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گا ، آذربائیجان کو ادائیگیوں کیلئے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایل ایل کو جون 2022 سے سپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،پی ایل ایل کو ایل این جی کی خریداری کیلئے کوشش کے باوجود کامیابی نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق پاکستان آذربائیجان توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے بین الحکومتی معاہدہ طے پا چکا ہے۔وزارت خزانہ نے کہاکہ کیبنٹ ڈویژن کی سمری پر 40کروڑ 47لاکھ کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظور کرلئے گئے،اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کیلئے انتظامی امور چلانے کیلئے فنڈز منظور کر لئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں