0

اسحاق ڈار نے بجٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کی، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی 2 سے 3 وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔ عام آدمی کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، امیر آدمی کے لئے کوئی قانون نہیں۔ 2 ہزار ٹیکس سے متعلق کیسز کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔ معاشی صورت حال اتنی ابتر ہو چکی ہے کہ عوام کا سانس لینا دشوار ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سود ہم نے ادا کرنا ہے وہ ہماری آمدنی سے زیادہ ہے، ہم ہزاروں ارب روپے ایسے اداروں پر خرچ کر رہے ہیں جن کا زندہ رہنا ناممکن ہے۔دو اداروں کا قرض ایک ہزار ارب سے زیادہ ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ بعض یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز مدت پوری ہونے کے باوجود عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں