0

آدمی 33 برس قبل لاپتا ہوا، پچھلے سال نا امید ہو کر اہلخانہ نے آخری رسومات ادا کیں لیکن پھر وہ اچانک واپس پہنچ گیا، اتنا عرصہ کہاں گزارا؟

ایک شخص جو تقریباً 33 سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا، راجستھان کے الور میں اپنے گھر واپس لوٹا تو اس کے اہل خانہ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اہل خانہ نے اس کے زندہ ہونے کا یقین ہی چھوڑ دیا تھا اور اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوالیا تھا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق 75 سالہ ہنومان سینی دہلی کے کھاری باولی میں کام کرتے تھے جہاں سے وہ 1989 میں اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد وہ ضلع الور کے گاؤں بنسور میں واپس آئے تو ان کا ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا۔ سینی اب شادی شدہ ہیں، ان کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 33 سال ہماچل پردیش کے ‘کانگڑا ماتا’ مندر میں دیوی کی عقیدت میں مراقبہ کرتے ہوئے گزارے۔پچھلے سال اس کے خاندان نے اسے ڈھونڈنے کی تمام امید کھو دی تھی اور اسے مردہ مانتے ہوئے اس کی آخری رسومات ادا کی تھیں اور اس کے نام پر جاری کردہ موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔سینی کا دعویٰ ہے کہ انہیں ‘کانگڑا ماتا’ سے فون آیا اور 33 سال کے طویل مراقبہ کے بعد دیوی نے انہیں اپنے خاندان کے پاس واپس جانے کو کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں