اسلام آباد( آن لائن)شیریں مزاری کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کیس ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،درخواست گزار ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ پیش ہوئے۔آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیاگیا،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار وکیل کو دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ رپورٹ دیکھ لیں پھر کیس کال کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
0