0

کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جمہوریت نہیں ہوگی تو الیکشن چوری ہوں گے: شاہد خاقان عباسی بول پڑے

کراچی ( آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے،کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا۔ وہ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےہیں کہ انہوں نےکوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہےکہ جھوٹےکیسز بنانے پر تحقیقات کریں، آج بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائےکہ ہم نےکون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دباؤ تھا نیب اب معافی مانگ لے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں