0

پنجاب کے مبینہ گینگسٹر کو کینیڈا میں شادی کی تقریب میں قتل کر دیا گیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ گینگسٹر کو کینیڈا میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واردات کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہوئی۔ مقتول گینگسٹر کی شناخت امبرپریت سمرا کے نام سے ہوئی ہے، جو چکی کے عرف عام سے شہرت رکھتا تھا۔ شادی کی تقریب میں مقتول دیگر مہمانوں کے ساتھ ڈانس کر رہا تھا جب نامعلوم گینگسٹرز گھس آئے اور ڈی جے کو میوزک روکنے کے لیے کہا۔ انہوں نے امبرپریت کو پکڑ کر ہال سے باہر نکالا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امبرپریت کے ہمراہ اس کا بھائی رویندر بھی اس شادی میں موجود تھا۔ رویندر بھی گینگسٹر ہے، جس نے چھپ کر جان بچا لی۔ دونوں بھائیوں کا تعلق’یو این گینگ‘ سے ہے اور دونوں کینیڈین پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔پولیس کے مطابق امبرپریت کو گینگز کی باہمی لڑائی میں قتل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں