0

سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت لیکن قومی خزانے سے کتنی رقم ڈکاری جارہی ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

سرکاری ملازمین مفت بجلی کی مد میں اربوں روپے کھاگئے ہیں، ملک بھر میں 1لاکھ 89 ہزار ملازمین سالانہ تقریباً 34 کروڑ یونٹس سے زائد استعمال کرتے ہیں۔بول نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کے مفت بجلی استعمال کرنے کی وجہ سے قومی خزانے کواربوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے ، وزارت توانائی کی دستاویز ات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ 89 ہزار سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، سرکاری ملازمین نے سالانہ 34 کروڑ یونٹس سے زائد مفت بجلی استعمال کی، جس سے قومی خزانے کو 8 ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال سے یہ رقم ماہانہ 99 کروڑ اور سالانہ ساڑھے 11 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں