بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی نے ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول سے گریجویشن کرلی۔ اپنی 18 سالہ بیٹی کے کارنامے کا جشن منانے کے لیے روینہ ٹنڈن نے اپنی گریجویشن کی تصویر کے ساتھ راشا کے بچپن کی تھرو بیک تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ‘ وقت کیسے گزر جاتا ہے، یہ ایک حقیقت ہے۔’ایک دن پہلے راشا تھاڈانی نے خود اپنی گریجوایشن کے دن کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان میں راشا سکول میں اپنے دوستوں کے ساتھ گالا ٹائم گزارتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
0