انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 75 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد312 روپے کا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 188 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 528 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 340 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
