کراچی( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان سمیت 2 رہنماﺅں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایم این اے اسلم خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،ان کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعے کے پیچھے کون ہیں ان کو پکڑا جائے،9 مئی کے واقعے میں ملوث عناصر کو سزاضرورہونی چاہئے ،9 مئی واقعے پر پورا پاکستان مذمت کرتا ہے میں بھی مذمت کرتا ہوں۔دوسری جانب چیئرمین تحصیل میئر درہ آدم خیل شاہد بلال ملک نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے،9 مئی کے واقعات افسوسناک ، مذمت کرتا ہوں،پارٹی رکنیت اور عہدے سے بھی مستعفی ہوتا ہوں۔
0