استنبول ( آن لائن)ترک صدررجب طیب اردوان نے صدارتی انتخابات میں جیت پر بیان میں کہاہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج پوری قوم کی فتح ہے ۔رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں عوام سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ آج کا واحد فاتح پوری ترکیے، ایسے جیتیں گے کوئی نہیں مارے گا، ترک صدر کاکہناتھا کہ ترکیہ کے فیصلے ترک قوم کرتی ہے مغرب نہیں ،کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ترکیہ پر ترقی کے دروازے کھول دیئے.روسی صدر پیوٹن نے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ترک عوام نے اردوان کے بے لوث کام کو سراہا،قطر، یو اے ای، لیبیا، فلسطین، ہنگری، آذربائیجان کی سربراہان نے بھی کامیابی پر صدراردوان کو مبارکباددی۔
