0

17 سال قبل اغواہونے والی لڑکی پولیس کو مل گئی، اتنا عرصہ کہاں رہی؟

ایک 32 سالہ خاتون جسے 17 سال قبل 2006 میں اغوا کیا گیا تھا، دہلی کے گوکل پوری سے مل گئی۔ڈی سی پی شاہدرہ روہت مینا کے مطابق سیما پوری پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر 32 سالہ لڑکی کا سراغ لگایا جسے 17 سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔ 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 2006 میں گوکل پوری پولیس سٹیشن میں مغویہ کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران لڑکی نے انکشاف کیا کہ گھر سے نکلنے کے بعد وہ دیپک نامی شخص کے ساتھ گاؤں چیرڈیہ ضلع بلیا (اتر پردیش) میں رہتی رہی تھی اور اس کے بعد اس نے دیپک کو کچھ تنازعہ کے بعد لاک ڈاؤن میں چھوڑ دیا اور پھر وہ دہلی میں آکر بس گئی۔ ڈی سی پی شاہدرہ روہت مینا کے مطابق 2023 میں اب تک ضلع شاہدرہ سے 116 مغوی اور 301 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں