لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی دلہن کے لیے شادی سے قبل نروس ہونا ایک عام بات ہے تاہم برطانوی شاہی خاندان کی دلہنوں کے لیے یہ اور بھی ذہنی تناﺅ کا سبب ہوتا ہے کیونکہ انہیں کروڑوں لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کون سی شاہی دلہن نے اپنی شادی سے ایک رات قبل کیا کیا، کہاں اور کیسے وقت گزارا تھا؟ ملکہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیاٹریس کی شادی کورونا وائرس کی وباءکے باعث بہت سادگی میں ہوئی۔ ان کی شادی میں صرف30مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بیاٹریس نے شادی سے پہلے کا دن اپنی بہن یوجین کے ساتھ اپنی 32ویں سالگرہ منانے میں گزارا۔ میگھن مارکل شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل نے شادی سے پہلے کا دن برکشر میں واقع فائیو سٹار کلیوڈین ہاﺅس ہوٹل میں اپنی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ساتھ گزارا۔ یہ ہوٹل اس حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے کہ جولائی 1961ءمیں وار منسٹر جان پروفیومو کا 19سالہ کرسٹین کیلر کے ساتھ معاشقہ اسی ہوٹل سے شروع ہوا تھا۔ اس ہوٹل میں ونسٹن چرچل، چارلی چپلن اور کوئین مدر سمیت متعدد معروف شخصیات قیام پذیر رہ چکی ہیں۔میگھن مارکل نے شادی سے ایک دن پہلے سہ پہر کو ملکہ الزبتھ دوئم کے ساتھ چائے پی اور پھر اپنے ہوٹل واپس چلی گئیں۔
