لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 29سالہ فیشن ماڈل میڈیسن ہیڈریک زیادہ تر وقت فضائی سفر میں گزارتی ہیں، اس کے باوجود ان کے چہرے سے سفر کی تھکن نمایاں نہیں ہوتی اور وہ ہمیشہ چاک و چوبند اور تروتازہ رہتی ہیں۔ میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیسن نے بالآخر اس کا راز بتا دیا ہے۔ میڈیسن نے پہلی بات یہ بتائی کہ وہ جب بھی فضائی سفر کے لیے جاتی ہے، کبھی بھی میک اپ نہیں کرتی۔میڈیسن بتاتی ہے کہ وہ سفر کے دوران ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہے اور پانی خوب پیتی رہتی ہے تاکہ اس کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے۔ لباس میں وہ ہمیشہ دوران سفر جرابیں اور سویٹ پینٹس پہنتی ہے اور ہمیشہ ہوڈی (Hoodie)میں سفر کرتی ہے۔ میڈیسن نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے برانڈ’care.e.on‘ نے ایک ’کٹ ‘ (Kit)تیار کی ہے جس میں فضائی سفر کو پرسکون بنانے کے لیے کئی طرح کی اشیاءہیں۔ اس کِٹ کی قیمت صرف 38ڈالر ہے۔ جو لوگ فضائی سفر کے بعد تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں وہ یہ کِٹ خرید کر استعمال کر سکتے ہیں۔
0