راولپنڈی (بی بی سی) غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے مسلع غنڈوں نے چکری میں DHA کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے لیے فائرنگ کر کے ایک سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا زخمی سکیورٹی گارڈ کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ بلیو ورلڈ سٹی کے مسلع غنڈوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک مقامی زمیندار کے دو قیمتی دنبے بھی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ گاؤں والوں نے آئی جی پنجاب سے ان غنڈوں خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے دوسری جانب DHA کے سکیورٹی انچارج چکری وحید اللہ نے تھانہ چکری میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ DHA میں بطور سکیورٹی سپروائزر فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دیگر سکیورٹی گارڈز ہمراہ اپنے ڈیروں پر موجود تھے کی 13 مئی کی رات صابر بلوچ، وحید، ملک جبار، عادل ریاض، ملک حماد دیگر 8/9 مسلع افراد ہمراہ حملہ آور ہوئے اور شدید فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ محمد اویس نے کلاشنکوف سے سکیورٹی گارڈ اختر حسین پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا اور مسلع حملہ آور فرار ہوگئے۔ درخواست گزار نے پولیس کو بتایا کہ ملک حماد و گینگ نے بلیو ورلڈ سٹی کے مالک چودھری سعد نذیر، انکے بھائی بریر نزید و تین ڈائریکٹرز چوھدری نعیم اعجاز، چوھدری وسیم اعجاز اور چوھدری ندیم اعجاز کی ایماء پر حملہ کر کے زمین ہر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔ درخواست گزار نے پولیس سے ملزمان خلاف مقدمہ درج کر کے انکو گرفتار کرنے کی استدعا کی ہے۔
0