0

جشن نیلم کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبا ت کاآغاز کردیاگیا۔


نیلم (بی بی سی) جشن نیلم کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبا ت کاآغاز کردیاگیا۔محفل نعت وحمد وثناء میں علماء کرام، عاشقان رسول ﷺ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔آٹھ مقام کے کوہ دامن درود پاک سے گونج اُٹھے۔تحفظ ماحولیات، جنگلات کونسل اور محکمہ جنگلات کے زیراہتمام سمینا ر کاانعقاد کیاگیا۔ جشن نیلم کی آرگنائزیشن کمیٹی کے ممبران، سول سوسائٹی، ضلعی آفیسران، صحافیوں نے شرکت کی۔ جنگلات کے تحفظ کے حوالہ سے منعقدہ سمینار سے سابق وزیر حکومت وبانی ضلع مفتی منصورالرحمن، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت علی میر، ناظم جنگلات میر نصیر، ڈی ایف او سردار اکرم، ماہر تعلیم جلال الدین اکبر، ماہر تعلیم اقبال اختر نعیمی، (ر) سابق صدر معلم کاتب اعوان، محترمہ رفعت، چیف ایگزیکٹیو DVE.Come منیر احمد، سیدافتخار بخاری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید تجمل حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ EPIسید مبشر گیلانی، یونیسف کے ضلعی کوارڈی نیٹر خواجہ لشکر حسین آزاد، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ملک نوازاعوان، ڈاکٹرعبدالمنان،شیخ جلال خورشید، پیرزادہ سلطان محمود، حاجی اشفاق بٹ، قاری رفیق احمد، پیرزادہ غلام مصطفی شاہ، ہندکوچینل کے اینکر پرسن رضوان علی خواجہ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری وشجرپروری ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ جنگلات سمیت نیلم کے وسائل کو بچانے کیلئے سب ایک ہوکر کفن باند کرنکلیں گے۔محکمہ جنگلات اپنے فرائض سرانجام دے شہری ہرممکن جنگلات کے تحفظ میں مدد فراہم کریں گے۔ جنگلات کے تحفظ کیلئے حکومت شہریوں کو متبادل ذرائع کے طور پر بجلی کی فراہمی اور سبسڈی یقینی بنائے تاکہ ریاستی خزانہ گرین گولڈ کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کر سکے۔ درخت انسانی ہی نہیں بلکہ جنگلی حیات کابھی سبب ہیں۔ چینسا مشینوں پرمکمل پابندی اور قدرتی جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات دن کیساتھ ساتھ رات کو بھی حفاظت کے اقدامات اٹھائے۔ بہترین قدرتی ماحول ہماری سیاحت کے فروغ کاسبب بن سکتاہے۔ جنگلات کے تحفظ کیلئے قانونی وغیر قانونی ووڈ انڈسٹریوں سمیت بیرون اضلاع لکڑ کی ترسیل پرپابندی عائد کی جائے۔حکومت آزادکشمیر وادی نیلم کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے یہاں کے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرے۔ مقررین نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ وادی نیلم کے جنگلات پر پابندی عائد کرتے ہوئے یہاں کے مقیم افراد کی ضرورت کے لیے گری پڑی لکڑ (ڈپوؤں) سے فراہمی کااہتمام کیاجائے۔ نیلم میں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے شعبہ میں بے پناہ پوٹنشل موجود ہے۔ نیلم کے وسائل پر نیلم کے عوام کا پہرہ ہے۔کفن باند ھ کر نیلم کے وسائل کو بچانے کیلئے سب سیاسی پارٹیاں، نوجوان، بوڑھے اور بچے ایک ہی صف میں کھڑے ہونگے۔ ووڈ انڈسٹریاں ایک خاندان کا پیٹ توپال سکتی ہیں لیکن دوسری جانب ایک نسل کواجاڑنے کااہتمام بھی کیاجارہاہے۔محکمہ جنگلات اپنی پرانی روش کوتبدیل کرکے خطہ میں ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر جنگلات کے تحفظ میں فرنٹ لائن پر آئے نیلم کے شہری سپاہوں کاکردار اداکریں گئے۔ جشن نیلم کی تقریب محفل نعت وحمدثناء اور تحفظ جنگلات سمینار پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس آٹھ مقام کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔جس میں محکمہ جنگلات، محکمہ صحت، سمیت دیگر فلاحی تنظیموں نے بینرز پر مختلف پیغامات درج کررکھے تھے۔ مقررین نے جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کے حکام کو اہم ترین تجاویزدیں اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیاکہ جنگلات کی اہمیت وافادیت کے حوالہ سے تحصیل لیول پر ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے سمینار کاانعقاد کیاجائے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار نیلم کے سابق صدر بشارت احمد میر ایڈووکیٹ،مال آفیسر کامران خان، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، آرگنائز نگ کمیٹی سے محمد نوازناصر، سینئر صحافی اسلم میر،خواجہ فیاض، راجہ ساجد، نذیر میر، راجہ ابریز،خواجہ صدیق کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابراراحمد میر،یوتھ کونسلر آٹھ مقام واجد نورانی ایڈووکیٹ،پرویز محبوب،مولانا شکور حقانی،ڈاکٹراعجازودیگر نے شرکت کی۔محفل نعت میں قاری غلام عباس، قاری عبدالباسط،قاری رفیق چشتی، میاں منظوربرکتی، عدیل میر اور حماد اشرف نے نعت وحمد وثناء میں مقابلہ کیا۔تقریب کے اختتام پرامت مسلمہ، ملک پاکستان وکشمیر کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں