میرپور(بی بی سی)میرپور شہر میں یرقان کے تدارک کے حوالے سے انتظامیہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بلدیہ کے اشتراک سے کیے گے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے شہر کے کئی واٹر ٹینکس کی مکمل صفائی و کلورینیش کر دیے جبکہ بقیہ ٹینکس کی بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق صفائی جلد مکمل ہو جائے گی اس طرح روزانہ کی بنیاد پر ہر ٹینک سے پانی کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادراورا یکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راجہ انعام اللہ ندیم نے شہر بھر کے پانی کے ٹینکوں کی صفائی و ستھرائی کے جاریہ کاموں کا معائنہ کیا اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ جلد ہی شہر کے بقیہ واٹر ٹینکس کی صفائی و ستھرائی طے شدہ شیڈول کے مطابق جلد مکمل ہو جائے گی۔
0