پلندری (بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیرصدارت اجلاس. اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں. ہیڈکوارٹر چھوڑنے سے پہلے پیشگی تحریری اجازت حاصل کریں اور اپنے ماتحت عملہ کی حاضری بھی یقینی رکھیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمہ جات غیر حاضر ملازمین کی لسٹ مرتب کرتے ہوئے تنخواہ بند کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو ملازمین دوسرے اداروں کے ساتھ منسلک ہیں وہ فوری طور پر اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہوں. ڈپٹی کمشنر نے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ بائیو میٹرک ڈیوائسز کو فوری طور پر تنصیب مکمل کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے. تعلیمی اداروں میں اگر اراضی یا مکانیت کا مسئلہ ہو تو فوری حل کے اقدامات کیے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی محکموں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ وہ منصوبہ جات پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات مل سکیں. ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مزید مؤثر اور. فعال بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر آ سکے۔
0