0

انسان خسارے میں ہے۔تحریر : ساجدہ سحر فیصل آباد


از قلم ساجدہ سحر فیصل آباد
کالم عنوان ۔۔
انسان خسارے میں ہے ۔۔
سلامتی ہو آپ سب پر جن کی بصیڑت سے میری تحریر گزرے گی۔ماہ رمضان کا مہینہ بڑا مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ پاک کی رحمت بخشش کے ساتھ دوزخ کی آگ سے نجات ملتی ہے یہ اللہ پاک کا بہت ہی پسندیدہ مہینہ ہے جا اللہ پاک نے اپنے بندوں کے نام کیا ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کے میں اسکے بندے اس سے اس کی رحمت کے ساتھ اپنی بخشش کا صدق دل کے ساتھ سوال کریں اور وہ رحیم اللہ ہر وقت منتظر رہتا ہے کہ میرا بندہ میری طرف رجوع کرے رمضان میں تو شیطان باندھ دیا جاتا ہے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں مگر کیا ہم لوگ سچی توبہ کر کے اس کے احکام کو نہیں مان سکتے عید آتی ہے تو کیا سب ایک دوسرے کو دل سے نفرت مٹا کے ملتے ہیں نہیں نہیں تو میں یہی کہتی ہوں کہ وار ےانسان اللہ تعالی کی ذات نے ہم سب کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور ہم کیا بن گئے ہیں اللہ کی ذات نے تو ہم سب کو بہت عظیم عہدہ عطا کیا ہے اپنا نائب بنا کر بھیجا ہےدنیا میں مگر ہم صرف اشرف ہی بن گئے ہیں وہ بھی صرف نام کے اللہ تو ہم سے اپنی عبادت چاہتا تھا تقوی چاہتا تھا اپنی رضا چاہتا تھااپنی خوشنودی چاہتا تھا پر سوچ ذرا ارے کیا بن گئے ہیں ہم ایک دوسرے کا حق کھانے والے نیکی کی بجائے برائی کی راہ دکھانے والے دنیا میں ذات پات کے جھگڑوں میں پڑنے والے بس اپنا نام اونچا کرنے والے دوسروں کو حقیر اور خود کو أعلی سمجھنے والے اپنی چودھراہٹ دکھانے والے دوسروں کو کمتر سمجھنے والے ہائے افسوس اے انسان اتنا ہم اللہ کی پکڑ سے نہیں ڈرتے جتنا ہم لوگوں سے ڈرتے ہیں ارے ڈرنا ہے تو اللہ سے ڈرو جو ہمارا خالق ہے جو ہمارا مالک ہے جو ہمیں روزی دینے والا ہے جو ہمیں پیدا کرنے والا ہے مگر افسوس صد افسوس کہ اس نے اتنا بڑا ہمیں منصب عطا کیا ہم انسانوں کو تمام مخلوقات سے افضل اور مخلوقات کا صدر بنایا رمضان جیسا بابرکت مہینہ عطا فرمایا اور ہم اس کی پکڑ کوبھول کر دنیا کی مکاریوں میں لگ گئے کیوں تو اس سے منہ موڑ کے بیٹھا ہے جو خسارے کا گھاٹے کا سودا ہے جو پانچ وقت تجھے کامیابی کی طرف بلاتا ہے فلاح کی طرف بلاتا ہے وہ کہتا ہے میرے بندے میں تیرا ہوں تو میرا بن جا مسلمان تو بن گیا کلمہ پڑھ کے کیا تو مومن بھی ہے جانتے ہو مومن کون ہوتا ہے مومن وہ ہوتا ہے جو اللہ کی مانتا ہے اور ہم ٹھہرے صرف مسلمان اور مسلمان جو صرف اللہ کو مانتا ہے اللہ کی پکڑ سے نہیں ڈرتا۔جب کہ اللہ پاک قرآن کی سورۃ عصر میں فرماتا ہے کہ انسان گھاٹے میں ہے
اس نے تجھے اشرف المخلوقات بنایا مگر تو اس کو بھول کر شیطان کی راہ پر چل پڑا جو تجھے گمراہی کی طرف لے گیا ابھی بھی وقت ہے لوٹ آو اللہ کی طرف سدھر جاؤ اللہ کا مومن بندہ بن جاو کیونکہ اسی میں نجات ہے اپنا عہدہ پہچان جو کہ اشرف المخلوقات ہے اور خود کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچالے ۔ رمضان تو ہر سال آئے گا رمضان مہمان نہیں ہم مہمان ہیں اس لیے اپنی زندگی کو رمضان کے جیسی بنا کر گزارو تاکہ موت ہم کو عید کی خوشی کی طرح نصیب ہو۔
ختم شد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں