0

وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمدکے سلسلہ میں اے


بھمبر(بی بی سی)وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمدکے سلسلہ میں اے سی ہیڈ کوارٹرمحمدعیص بیگ نے ایک اجلاس کی صدارت کی،جس میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی نے جائزہ لیا، اجلاس میں تحصیلدار قیصر محمود شمس نائب تحصیلدار محمد لطیف مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری صدر سیٹیزن فورم محمد اقبال انقلابی ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ مینجر سیون سٹار ایل پی جی نمائندگان ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ تاجر انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ کے مطابق گیس سلنڈر فروخت کریں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عیص بیگ نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق عوام۔کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں تاجر برادری انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں غیر معیاری اور ناقص چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں