پلندری(بی بی سی)آزادکشمیر میں حکومتی نظم و نسق مؤثر اور جوابدہ بنانے کے لیے وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سدھنوتی محکمہ تعلیم میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ صنم صغیر کی طرف سے اپنے ماتحت تعلیمی اداروں کو جاری ہدایات میں سٹاف کی کسی دوسرے ادارے میں منسلکی اور مامورگی کو فوری ختم کرتے ہوئے اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا کہا گیا ہے. جن اداروں میں بائیو میٹرک ڈیوائسز خراب ہیں فوری طور پر ٹھیک کرواتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے. وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے جاری احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے سربراہان ادارہ جات کو غیر حاضر عملہ کی لسٹ بھی مانگی ہے تاکہ ان کی تنخواہ بند کروائ جانے نسبت کاروائی عمل میں لائی جا سکے. اس سلسلہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے اداروں میں چھاپے بھی مارے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی لاپروائی کو ختم کیا جا سکے. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کی طرف سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے حاضری پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا جبکہ اچھا رزلٹ نہ دینے والے ادارے اور سٹاف سے بھی باز پرس ہو گی.وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کے بعد دوسرے اداروں میں مامور سٹاف اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہو چکے ہیں اور بائیو میٹرک حاضری سے بھی بہتری آئی ہے اداروں کے زمہ داران نے بھی اپنے ماتحت عملہ کو ہدایات کی ہیں کہ بروقت حاضر نہ ہونے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.
0