0

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے فائر فائٹرز


اسلام آباد (بی بی سی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن شہدا فائر فائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرفائٹرز ڈے کے منانے کا مقصد فائرفائٹرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ فائر فائٹرز اپنی زندگیا ں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرفائٹرز ہمارے ہیرو ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ان زندہ دلوں کو یاد کرنے کا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز وہ مردِ میدان ہیں جو کہ کسی بھی طرح کی آگ میں سینہ سپر ہو کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ کے حادثات سے آگاہی او ر بروقت احتیاطی تدابیر سے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں