
نیلم(بی بی سی)پھولاوئی جیپ حادثہ متاثرین کے ریسکیو اینڈ ریکوری کیلئے چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریا کا بہاؤ تیز اور پانی گدلا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ریسکیو آپریشن کو مؤثر بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی SDMA کی طرف سے بھیجی گئی پروفیشنل واٹر ریسکیو ٹیم ، پاک آرمی، مقامی پولیس اور لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر آپریشن جاری ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین میر کررہے ہیں۔ انچارج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر نیلم محمد اختر ایوب کی نگرانی میں ریسکیو 1122 شاررہ یونٹ کے اہلکاران اور رضاکاران کیل سے پھولاوائی کی طرف آج صبح سے دریا کے دونوں کناروں پہ تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیر بوٹنگ کلب کے ملازمین شاردہ سے کیل کی طرف کشتیوں کی مدد سے دریا کے کناروں پر تلاش کا کام کررہے ہیں جن کی نگرانی سفیر خان آفریدی کررہے ہیں۔ریسکیو 1122 پٹہکہ یونٹ /سائیڈ کے اہلکار نوسیری ڈیم سے اوپر تلاش کا کام کررہے ہیں۔ پورے ضلع نیلم کی مقامی آبادی جو دریائے نیلم کے کنارے آباد ہے یا جہاں جہاں پولیس جیسا کہ رینجرز وغیرہ تعینات ہے کے علاوہ پاکستان آرمی بھی دریائے نیلم کے کناروں پر نظر رکھتے ہوئے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے جملہ مقامی آبادی سے حسب معمول تعاون کرنے کی گذارش و اپیل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نیلم اس سارے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ مقامی کمیونٹی کا تعاون ہمیشہ کی طرح بہترین ہے اور مقامی رضاکار اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے جو کہ قابل تعریف ہے۔
0