
صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
اسلام آباد(بی بی سی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر ایئر مارشل (ریٹائر)مسعود اختر نے پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر ایئر مارشل (ریٹائر)مسعود اختر نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پبلک سروس کمیشن کی گزشتہ سال کی کارکردگی، اغراض و مقاصد اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ممبر پبلک سروس کمیشن سردار محمد نواز خان بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭
0