0

شہداء سیری بنڈالہ کی یاد میں تحصیل سماہنی میں


سماہنی (بی بی ڈی)شہداء سیری بنڈالہ کی یاد میں تحصیل سماہنی میں مقامی سطح پر عام تعطیل کی گئی،سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان،
،ایس ڈی ایم احمد سبحانی،سابق ایڈمنسٹریٹر غلام احمدربانی،سینئیرقانون دان راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ،صحافیوں،وکلا،لواحقین،اساتذہ کرام،مقامی افراد،زعماء ،عمائدین و دیگر کی طرف سے22 شہدا ء کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیاگیا،25 سال قبل بھارتی دہشتگرد افواج کے ظلم وبربریت کے نتیجہ میں 26اور 27اپریل سال 1998کی درمیانی شب ایل او سی بنڈالہ سیکٹرمیں بچوں ,خواتین سمیت 22 نہتے بے گناہ معصوم شہریوں کو شہیدکیاگیاتھا۔25 سال قبل اس بڑے سانحے کے بعد آج بھی فضا سوگوار ہے،شہدائےسیری بنڈالہ کی یاد میں تحصیل سماہنی میں مورخہ 27 اپریل 2023 مقامی سطح پر عام تعطیل کے بعد تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے یاد گار شہداء سیری بنڈالہ پر پھول رکھے درجات بلندی کی دعا کی،قرآن خوانی کی گئی،شہداء کے لواحقین کے حوصلے اج بھی بلند ہیں،عوام مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مکار،عیار بھارتی دشمن کا مقابلہ کرنے کو ہر لمحہ تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں