

میرپور(بی بی سی)جمیل احمد ہاشمی میمورئیل لائبریری کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق و نادار خاندانوں میں راشن اور عیدی تقسیم کی گئی۔ 

مینیجنگ ڈائریکٹر فوزیہ عندلیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تقریباً اسی(80) سے زائد خاندانوں میں عیدی اور راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر ہم نے راشن دینے کی ویڈیو یا تصاویر نہیں بنائی تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ رمضان المبارک کا مہینہ نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ کہا جاتا ہے ۔ تو ہم بھی اس ماہ میں چاہتے کہ ہمارے والد محترم مرحوم جمیل احمد جن کے نام پہ یہ لائبریری قائم کی گئی ہے ان کے ایصال ثواب کے لئے ہم بہن بھائی مل کے عوام علاقہ کے دکھ درد میں شریک ہو سکیں۔ اس ادارے کے تحت مستحقین کو راشن، کتابیں کاپیاں ، ادوائیات اور جہیز کی مد میں مدد کی جاتی ہے۔تقریباً عرصہ آٹھ سال سے ہم نے رجسٹریشن کا یہ عمل شروع کیا جس میں ہر سال مستحقین کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

0