0

روس پر مغربی پابندیوں نے بھارت اور چین جیسے ممالک کو ڈالر میں تجارت سے دور رہنے پر مجبور کر دیا.

اسلام آباد (بی بی سی)روس پر مغربی پابندیوں نے بھارت اور چین جیسے ممالک کو ڈالر میں تجارت سے دور رہنے پر مجبور کر دیا.جنگ اخبار کے مطابق ہندوستانی روپیہ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہا ہے، 18ممالک نے بھارتی کرنسی روپے میں تجارت کرنے پر اتفاق کیا ہے روپے میں بین الاقوامی تجارتی ادائیگی کا تصفیہ ’’خصوصی روپی ووسٹرو اکاؤنٹس ‘‘کے ذریعے کیا جائے گا۔ ووسٹرو اکاؤنٹ ہندوستانی بینکوں میں کھولا جائے گا۔بھارت کے مرکزی بینک نے اب تک 18 ممالک بوٹسوانا، فجی، جرمنی، گیانا، اسرائیل، کینیا، ملائیشیا، ماریشس، میانمار، نیوزی لینڈ، عمان، روس، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، تنزانیہ، یوگنڈا اور برطانیہ کے ساتھ اس خصوصی اکاؤنٹ کے انتظام کی اجازت دی ہے۔ان ممالک کی بڑھتی ہوئی شرکت سے بین الاقوامی کرنسی کے طور پر روپے کی گرفت مضبوط ہو گی۔دوسری جانب روس نے مبینہ طور پر بین الاقوامی تجارت کے لیے ڈالر کے متبادل کے طور پر یوآن کو اپنا لیا ہے۔سعودی عرب کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے تیل کی تجارت ڈالر کے بجائے یوآن میں کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں