0

پاک آرمی اورسول انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے بڑوھ سیکٹرمیں


سماہنی(بی بی سی)پاک آرمی اورسول انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے بڑوھ سیکٹرمیں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،جبکہ دوسرے مقام پرمستحقین میں کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔فری میڈیکل کیمپ کےدوران 250 سے مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت ادویات دی گئیں۔پاک آرمی اور سول ڈاکٹرزنے مریضوں کاچیک کیا دانتوں کے امراض،گائنی،کارڈک ایشوز،شوگر بلڈ پریشر الرجی،سانس کی بیماریوں سمیت دیگر امراض کے مریضوں کوطبی امداد دی گئی۔اسکے علاوہ ضروری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ متعدد کومزید پراسیس کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال ریفربھی کیاگیا پاک افواج کے افسران نے عوام کو لیکچر بھی دیا عوام نے آرمی اور سول انتظامیہ کا خصوصی شکریہ اداکیا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں